حرمین شریفین کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، علامہ عبدالرشید
حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، خالد محمود اعظم آبادی، قاری محمد ارشد، قاری بشیر احمد عزیزی، چودھری حبیب اللہ عطار، مولانا بہادر علی سیف، حافظ مقصود احمد، مولانا عبدالشکور کاظم، حبیب الرحمن بٹ اور دیگر نے ایرانی سرپرستی میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلادِ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے والوں کا اسلام اور اہل اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان، عقیدے اور جذبات سے وابستہ معاملہ ہے ، اس لیے مملکت سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی و تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کو چاہیے کہ میثاقِ مکہ کے تحت حوثی باغیوں کیخلاف موثر اقدامات کرے اور حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments