گلفشاں کالونی میں ایف ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

گلفشاں کالونی میں ایف ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

21 دکانداروں کے چالان،کارروائی کے لیے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھجوا ئیے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلفشاں کالونی جھنگ روڈ کے مختلف بازاروں میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا صفایا کرکے سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو کلیئر کرا دیا جبکہ 21 دکانداروں کے چالان مرتب کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیے گئے ۔شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے گلفشاں کالونی میں تجاوزات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کے احکامات پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-I جنید حسن منج کی نگرانی اور اسٹیٹ آفیسر فاران ہاشمی کی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری اور دیگر متعلقہ عملے پر مشتمل اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلفشاں کالونی کے مختلف بازاروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ بعض دکانداروں، پھل فروشوں، فوڈ سٹالز، ناشتہ پوائنٹس اور دیگر کاروباری افراد نے اپنی دکانوں اور کاروباری مقامات کی مقررہ حدود سے تجاوز کرتے ہوئے سامان، میزیں، کرسیاں، ٹھیلے اور دیگر اشیاء سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر رکھ کر قبضہ کر رکھا تھا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...