قتل کا مرکزی ملزم ڈیڑھ ماہ بعد گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک نمبر 36 میں زرعی زمین کے تنازع پر 35 سالہ وقار گلزار کے قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو واقعہ کے ڈیڑھ ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا۔
ڈیڑھ ماہ قبل زرعی زمین کے تنازع پر سعید، شبیر، لطیف وغیرہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے وقار گلزار کو قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ ساندل بار انسپکٹر ثاقب ریاض مہیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم سعید کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments