شورکوٹ، گردوں کے عارضے میں مبتلا محمد کاشف عرف کاکا انتقال کرگئے
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) محمد شریف نمک فروش مرحوم کے پوتے ، محمد سرور کے بیٹے ، محمد اکرم عرف باؤ کے بھتیجے ، یٰسین طلحہ ٹیلر، محمد شاہد نوید اور محمد آصف نوید جنرل سٹور مین بازار شورکوٹ سٹی والے کے بھائی محمد کاشف عرف کاکا طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ،
جو گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ عثمانیہ پارک شورکوٹ سٹی میں ادا کی گئی، جس میں صحافی برادری، تاجر برادری، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments