چنیوٹ :جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 اشتہاری گرفتار کیے گئے ، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گیس ری فلنگ، غفلت و تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور بجلی چوری کے مقدمات میں 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 407 مشکوک افراد اور 382 مشکوک گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 390 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments