چنیوٹ :رکشہ اور گدھا گاڑی میں تصادم، چار افراد زخمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ روڈ پر وینساں والا کے قریب رکشہ اور گدھا گاڑی کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 55 سالہ غلام صغریٰ دختر شہادت خان، 3 سالہ حسین عباس ولد مظفر عباس، 50 سالہ ملکانی بی بی زوجہ محمد رفیق اور 45 سالہ غلام مصطفیٰ ولد محمد منشی، سکنہ چک نمبر 143، شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ تین زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments