پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر، شہری پریشان

پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر، شہری پریشان

قیمتوں میں اضافے کے دوران عام آدمی کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھا جائے :شہری

چناب نگر (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مہنگائی کی نئی لہر نے سفید پوش طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان پیدا ہوگیا ہے ، جس سے عام آدمی کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے ۔شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمدن میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے باوجود اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ بھی ماہانہ بجٹ کو شدید متاثر کرتا ہے ۔ موٹر سائیکل پر ملازمت، کاروبار یا دیگر کاموں کے لیے جانے والے افراد کے لیے صورتحال انتہائی مشکل ہوگئی ہے ۔ تیل مہنگا ہونے کا اثر صرف گاڑی چلانے والوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ سبزی، دودھ، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے دوران عام آدمی کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...