بھوانہ:تجاوزات کے باعث مین روڈ پر ٹریفک کا نظام متاثر

بھوانہ:تجاوزات کے باعث مین روڈ پر ٹریفک کا نظام متاثر

ریڑھیوں اور غیر منظم رکشہ سٹینڈز کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضروری :شہری

بھوانہ (نمائندہ دنیا) تجاوزات، رکشوں اور ریڑھیوں کے باعث مین جھنگ چنیوٹ روڈ پر ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ، جبکہ سڑک کے اطراف قائم تجاوزات اور غیر منظم رکشہ سٹینڈز شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھوانہ میں مین جھنگ چنیوٹ روڈ پر متعدد مقامات پر پھل فروشوں کی ریڑھیاں اور رکشے دکانوں کے سامنے اور سڑک کے کناروں پر کھڑے رہتے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں اور دیگر شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انہوں نے اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود کے اندر یا دکانوں میں منتقل کردیا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں پہلے ہی کاروباری مشکلات درپیش ہیں۔ تاہم دکانوں کے سامنے ریڑھیوں اور رکشوں کے کھڑے ہونے سے گاہکوں کی دکانوں تک رسائی بھی متاثر ہورہی ہے ۔شہریوں کے مطابق رش کے اوقات میں سڑک پر ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے ، جس سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ تجاوزات، ریڑھیوں اور غیر منظم رکشہ سٹینڈز کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محض اعلانات اور کاغذی کارروائی کے بجائے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...