صارفین شکایات کے اندراج کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایپ استعمال کریں: ضلعی انتظامیہ

صارفین شکایات کے اندراج  کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایپ  استعمال کریں: ضلعی انتظامیہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت شہری اشیائے ضروریہ اور مختلف خدمات سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایپ استعمال کریں۔

پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے ، رسید جاری نہ کرنے ، اشیائے خورونوش میں ملاوٹ، زائد نرخ وصول کرنے ، اشیا پر تیاری اور میعاد استعمال کی تاریخ درج نہ ہونے یا خدمات کی اہلیت نمایاں نہ کرنے کی صورت میں شکایت درج کرائی جاسکتی ہے ۔شکایت کے ساتھ رسید، تصویر یا دیگر متعلقہ ثبوت بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں، جبکہ شکایت پر ہونے والی پیش رفت سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ کنزیومر پروٹیکشن ایپ کے علاوہ شہری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، ضلعی تحفظ صارف کونسل کے دفتر، اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی شکایت جمع کراسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...