ٹھیکریوالا:آٹھ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
احمد نامی ملزم نے مبینہ طور پر آٹھ سالہ بچے کو اپنے گھر لیجا کر زیادتی کی کوشش کی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چک نمبر 66 ج۔ب دھاندرہ میں آٹھ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق احمد نامی ملزم مبینہ طور پر آٹھ سالہ توصیف کو اپنے کرائے کے گھر لے گیا، جہاں اس نے بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی کوشش کی اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔بچے کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے ، جس پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا اور حوالات میں بند کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments