تعلیمات نبویؐ پر عمل سے معاشرے کی برائیاں ختم ہوسکتیں :قاری شبیر عثمانی

تعلیمات نبویؐ پر عمل سے معاشرے کی  برائیاں ختم ہوسکتیں :قاری شبیر عثمانی

چناب نگر (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

محبت رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں۔ آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ، ان کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری اور تعلیمات نبوی ﷺ پر عمل نہ کرنا ہے ۔چناب نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگیوں کو سیرت نبوی ﷺ کے سانچے میں ڈھال لیں تو معاشرے سے بہت سی برائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ نبی کریم ﷺ سے محبت کا اولین تقاضا آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...