ہیڈ تریموں ٹول پلازہ کے قریب مبینہ فائرنگ، 3افراد زخمی
عارف اور پرویز کو گولیاں لگیں،مبشر عباس خراشیں آنے کے باعث زخمی
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) بھکر روڈ پر ہیڈ تریموں ٹول پلازہ کے قریب پرانی دشمنی کے باعث مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔زخمیوں میں 30 سالہ عارف ولد نواز، 34 سالہ پرویز ولد غلام محمد اور 23 سالہ مبشر عباس ولد نواز شامل ہیں۔ عارف اور پرویز کو گولیاں لگیں جبکہ مبشر عباس خراشیں آنے کے باعث زخمی ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments