فٹبال ٹورنامنٹ: الفاروق فٹبال کلب ڈوگر نے فائنل جیت لیا
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) جھنگ روڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چک نمبر 77 ج۔ب ملاں پور میں منعقد ہونے والا سالانہ عظیم الشان ایم ایف سی فلڈ لائٹ و ڈے لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔
فائنل میچ میں الفاروق فٹبال کلب ڈوگر، چک نمبر 73 ج۔ب جھپال، نے توصیف فٹبال کلب، چک نمبر 71 ج۔ب سرلی، کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 32 نامور ٹیموں نے حصہ لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل 163، چک نمبر 77 ج۔ب ملاں پور، ڈاکٹر طارق محمود شاد نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments