چناب نگر:اے سی حبیبہ بلال کا گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ

چناب نگر:اے سی حبیبہ بلال کا گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ

مختلف کلاس رومز، واش رومز اور سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ

چناب نگر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے النصرت گرلز ہائر سیکنڈری سکول چناب نگر کا دورہ کیا اور ادارے میں تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کلاس رومز، واش رومز اور سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا، جبکہ اساتذہ سے تدریسی عمل اور تعلیمی معیار کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ حبیبہ بلال نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طالبات کو بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور سکول کی سہولیات کو بہتر رکھنے پر بھی زور دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں طالبات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...