نواں لاہور پولیس کی کارروائی، مبینہ ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار
گوجرہ (نمائندہ دنیا) نواں لاہور پولیس نے مبینہ خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی میں تھانہ نواں لاہور کے ایس ایچ او انسپکٹر علی رضا ندیم نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ارکان یاسر، قاسم اور گلفام حیدر، ساکنان موچی والا جھنگ، کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 15 ہزار روپے نقدی، دو پستول 30 بور بمعہ گولیاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments