گوجرہ : مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گوجرہ : مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزم محمد احمد سے ایک واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد

گوجرہ (نمائندہ دنیا) گوجرہ کے نواحی چک نمبر 297 ج۔ب کی حدود میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی انچارج وسیم سرور کی قیادت میں پولیس نفری موقع پر موجود تھی، جس نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک مبینہ ڈاکو محمد احمد سکنہ چک نمبر 194 گ۔ب رجانہ، زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں ایک واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے ۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں ڈکیتی کے دوران ایک حساس ادارے کے ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...