گوجرہ : سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد، 2 ملزم گرفتار

گوجرہ : سرچ آپریشن اور  ناکہ بندی، منشیات و ناجائز  اسلحہ برآمد، 2 ملزم گرفتار

گوجرہ (نامہ نگار) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران میانہ گوندل اور گوجرہ میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کرکے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا،

جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ میانہ گوندل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار کے قبضے سے ایک ہزار 320 گرام چرس برآمد کرکے اسے موقع پر گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب تھانہ گوجرہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے بندوق برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...