نجی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے دفتر میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے قابو پالیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ تا جڑانوالہ روڈ پر واقع آرزو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے دفتر میں آگ لگ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
آرزو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث دفتر میں موجود فرنیچر اور کمپیوٹر آگ کی زد میں آ گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں پانچ منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔ فائر آپریشن میں تین ریسکیو گاڑیاں اور فائر ٹیمیں مصروفِ عمل رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments