تاندلیانوالہ :چکر آنے پر موٹر سائیکل سوار گر کر جاں بحق
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کی حدود میں چک نمبر 431 گ ب کے قریب موٹر سائیکل سوار اچانک چکر آنے کے باعث سڑک پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت 62 سالہ شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے ، جو چک نمبر 435 گ ب کا رہائشی تھا۔شوکت علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک چکر آنے سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا۔ اس دوران سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کا معائنہ کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی کی میت اس کے بیٹے کے حوالے کر دی گئی۔ اچانک پیش آنے والے واقعے پر اہل علاقہ اور لواحقین غمزدہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments