گوجرہ: نوجوان کی لاش برآمد
گوجرہ (نمائندہ دنیا )پینسرہ روڈ پر خالی پلاٹ سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ طارق آباد پینسرہ روڈ پر واقع ایک خالی پلاٹ میں ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش پڑی ہے۔
جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی شناخت غفار احمد سکنہ چک نمبر 350 ج ب سے ہوگئی ، سٹی پولیس نے ضروی کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی ، متوفی نشہ کا عادی بیان کیا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments