مکوآنہ:پولیس کی کارروائی، 30کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
گرفتار ملزم مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک سے وابستہ ہے
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 30 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے 194 ر۔ب شیریں والا بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک کار کو روک کر تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق کار سے چرس برآمد ہونے پر ملزم عمیر سکنہ چک نمبر 197 ر۔ب کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار ملزم مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک سے وابستہ ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں منشیات کی سپلائی کے ذرائع اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم سے بیک ٹریک سورسز اور سپلائی نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments