ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لانے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments