شوہر سے ناراض ہو کر گھر سے جانے والی خاتون لاپتہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شوہر سے ناراض ہو کر گھر سے جانے والی خاتون مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں سرور نامی شہری کی اہلیہ لبنی گھریلو معاملات کی بناء پر اس سے ناراض ہو کر گھر سے باہر نکل گئی۔ جسے مبینہ طور پر ملزمان نے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر لاپتہ ہونے والی خاتون کی تلاش کے لئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments