پولیس نے ذہنی معذور ماں اور اڑھائی سالہ بیٹے کو تلاش کر لیا
تھانہ ساندل بار پولیس نے دونوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا
فیصل آباد ،ٹھیکریوالا(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) پولیس نے ذہنی معذور ماں اور اڑھائی سالہ بیٹے کو تلاش کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ سے ذہنی معذور ماں اور اڑھائی سالہ بیٹے کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا،جہاں چک نمبر 29 ج ب سے ذہنی معذور صائمہ بی بی اپنے اڑھائی سالہ بیٹے محمد فرحان کو لے کر گھر سے باہر نکلی اور واپس نہ آئی، تھانہ ساندل بار پولیس نے ماں اور بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صائمہ بی بی کو تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سے اور بیٹے کو مچھلی فارم کے قریب سے تلاش کر لیا، پولیس نے ماں اور بیٹے کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا، ورثاء نے پولیس کی خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments