ٹوبہ میں گوشت کی من مانی قیمتیں شہریوں کا انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

ٹوبہ میں گوشت کی من مانی قیمتیں  شہریوں کا انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث قصابوں نے گوشت کی قیمتوں میں مبینہ طور پر من مانا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے گوشت کی سرکاری قیمت 1800 روپے فی کلو اور بڑے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، تاہم شہر بھر میں قصاب مبینہ طور پر چھوٹا گوشت 2800 روپے جبکہ بڑا گوشت 1600 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پہلے ہی اشیائے خورونوش کی بلند قیمتوں سے پریشان ہیں، گوشت کے نرخوں میں اضافے نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...