ایجوکیشن اتھارٹی نے حقیقی تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی:بشارت چٹھہ

 ایجوکیشن اتھارٹی نے حقیقی تعلیمی  انقلاب کی بنیاد رکھ دی:بشارت چٹھہ

چک جھمرہ (نامہ نگار )پنجاب ٹیچرز یونین فیصل آباد ڈویژن کے صدر بشارت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تحصیل چک جھمرہ میں حقیقی تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چک جھمرہ کاشف گجر کی اس حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں جس پر ٹیچرز کمیونٹی اور والدین ان کے مشکور ہیں۔صحافیوں سے گفتگو میں بشارت علی چٹھہ نے مزید کہا ہے کہ بچوں کی بنیادی تعلیمی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو نکھار جا رہا ہے ، توقع ہے تعلیمی شعبہ میں جلد تحصیل چک جھمرہ ضلع فیصل آباد کی بہترین تحصیل بن کر سامنے آئے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...