سیکرٹری ہیلتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل کا دورہ، سہولیات کا معائنہ
پیرمحل(نمائندہ دنیا ) سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پیرمحل کا دورہ، طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب نادیہ ثاقب نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل کا دورہ کرکے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات، مریضوں کی دیکھ بھال اور ادویات کی دستیابی کو چیک کیا۔
سیکرٹری ہیلتھ نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم طبی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے خسرہ سے متاثرہ 2بچوں کو بہتر طبی نگہداشت کے لیے فیصل آباد منتقل کروایا۔سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے موثر استعمال اور ادارے کو پیپر لیس نظام پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو طبی و انتظامی ڈیٹا کی بروقت اور درست انٹری یقینی بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments