کمالیہ: غلہ منڈی روڈ کا گڑھا پُر، ٹریفک بحال

کمالیہ: غلہ منڈی روڈ  کا گڑھا پُر، ٹریفک بحال

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے نے غلہ منڈی روڈ پر پڑنے والا گڑھا پُر کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔غلہ منڈی روڈ پر گزشتہ روز سڑک میں گڑھا پڑنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔

 جس پر محکمہ ہائی وے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گڑھے کی مرمت کر دی۔ سڑک کی بحالی کے بعد شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مصروف غلہ منڈی روڈ پر گڑھا ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتا تھا، تاہم بروقت مرمت سے آمدورفت معمول پر آ گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...