مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرنے پر2افراد حوالات بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرنے والے دو افراد کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار سے علاقے مین جھنگ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments