ٹوبہ: ریلوے کالونی کھنڈرات، 20کوارٹرز خستہ حال

ٹوبہ: ریلوے کالونی کھنڈرات، 20کوارٹرز خستہ حال

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ ریلوے کے افسران کی مبینہ عدم توجہی کے باعث ٹوبہ اسٹیشن کے ساتھ واقع ریلوے ملازمین کی رہائشی کالونی خستہ حالی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق طویل عرصہ قبل 12 کنال رقبے پر تعمیر کیے گئے 27 کوارٹرز میں سے 20 مکمل طور پر خستہ حال اور غیر آباد ہوچکے ہیں جبکہ صرف 7 کوارٹرز میں ریلوے ملازمین انتہائی خراب حالات میں رہائش پذیر ہیں۔ عمارتیں انتہائی مخدوش ہونے کے باعث خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہیں۔ دیواروں میں دراڑیں، ٹپکتی چھتیں، ٹوٹی کھڑکیاں اور گندگی کے ڈھیر کالونی کا منظر بگاڑ رہے ہیں۔ صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث رات کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے جبکہ جھاڑیوں سے بھرا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے کا خدشہ ہے ۔ ریلوے کالونی سے ملحقہ ہاؤسنگ کالونی نمبر ایک کے رہائشی بھی کالونی کے جنگل میں تبدیل ہونے پر خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق جھاڑیوں اور تاریکی کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ رہتا ہے ۔ خستہ حال ریلوے کالونی نے شہر کی خوبصورتی کو بھی متاثر کیا ہے ۔ رہائشیوں اور ملازمین نے وزیر ریلوے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال عمارتوں کو منہدم کرکے جدید اور محفوظ رہائشی کالونی تعمیر کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...