اراضی کا دخل دلوانے کے عوض 20 ہزار روپے رشوت، پٹواری گرفتار

اراضی کا دخل دلوانے کے عوض  20 ہزار روپے رشوت، پٹواری گرفتار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تقسیم کردہ اراضی کا دخل دلوانے کے عوض 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے حلقہ پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 392 ج ب کے رہائشی محمد لطیف نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ افسران کی جانب سے ان کی مشترکہ اراضی کی تقسیم کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس پر اپنے حصے کی اراضی کا دخل دلوانے کے لیے متعلقہ حلقہ پٹواری محمد واصف سے رابطہ کیا۔ پٹواری نے دخل دلوانے کے لیے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی، تاہم 20 ہزار روپے میں معاملہ طے پاگیا۔ اس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اختر سعید نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ماتحت عملے کے ہمراہ اچانک چھاپہ مار کر حلقہ پٹواری محمد واصف کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 20 ہزار روپے کے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کرلیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...