سکولوں اور ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنا عوام کا استحصال :شہباز گجر

سکولوں اور ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنا عوام کا استحصال :شہباز گجر

تعلیم و صحت کی سہولتیں عوام کو مفت فراہم کرنا حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈوکیٹ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کو دھڑا دھڑآؤٹ سورس کرنا غریب عوام کا استحصال ہے ،تعلیم و صحت کی سہولتیں عوام کو مفت فراہم کرنا حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔تعلیم وصحت کے اداروں کو کمرشل بنانا قانونی و ائینی ذمہ داریوں سے صریحا انحراف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ فی الفور تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب و نظام تعلیم نافذ کرے ،عوام الناس کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، تعلیم وصحت کے اداروں کو آؤٹ سورس کرنا بند کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...