چنیوٹ :ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی، جائیداد تنازعات پر غور
جائیدادیں اصل حقداران تک پہنچانے اور ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی پر غور
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، ایس پی انویسٹی گیشن، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، متعلقہ ریونیو افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف نوعیت کے تنازعات، جائیدادوں سے متعلق معاملات اور شہریوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے تنازعات کے حل، جائیدادیں اصل حقداران تک پہنچانے اور ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے امور پر غور کیا۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ شہریوں کو ان کے حقوق کی فراہمی اور جائیداد سے متعلق تنازعات کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ متعلقہ افسران درخواستوں اور کیسز پر قانون کے مطابق شفاف کارروائی کرتے ہوئے اصل حقداران کو ریلیف فراہم کریں۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ناجائز قبضوں اور شہریوں کے حقوق سے متعلق معاملات میں پولیس قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نئے قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کا عملی کام جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments