تاندلیانوالہ :سیوریج منصوبے کا معائنہ، کام مکمل کرنیکی ہدایت
اعلیٰ انتظامی افسران اور منتخب نمائندوں نے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ‘‘ستھرا پنجاب’’ وژن کے تحت تاندلیانوالہ میں جاری ڈرینیج اور سیوریج منصوبے کی رفتار اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ انتظامی افسران اور منتخب نمائندوں نے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز، ایم پی ایز جعفر علی ہوچہ اور چیئرپرسن ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے موقع پر پہنچ کر جاری کام کی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے کو مقررہ رفتار کے مطابق معیاری تقاضوں کے تحت جلد مکمل کیا جائے۔
تاکہ شہریوں کو گندے پانی، نکاسی آب اور بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں رکاوٹ جیسے دیرینہ مسائل سے مستقل ریلیف مل سکے ۔ افسران نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی سہولت کو ترجیح دی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق منصوبے پر سرکاری وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے ، جبکہ تاندلیانوالہ میں بنیادی شہری سہولیات کی بہتری، نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments