لاہور شاہین لائنز کلب کو چارٹرڈ نیشنل کلب کا درجہ ملنے پر ٹی پارٹی
بچیانہ (نمائندہ دنیا)لاہور شاہین لائنز کلب کو چارٹرڈ نیشنل کلب کی حیثیت ملنے کی خوشی میں آفوش کلب میں پرتکلف ٹی پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کلب ممبران کو اس اہم اعزاز پر مبارکباد پیش کی گئی۔
تقریب کے دوران خوبصورت مشاعرہ اور نغمہ نگاری کی نشست بھی ہوئی۔ڈاکٹر دعا معید کی میزبانی میں منعقدہ ٹی پارٹی میں چارٹرڈ صدر چودھری اختر حسین سلہریا، چودھری اعظم، الحاج میاں محمد رفیق طاہر، عابد حسین ملک، چودھری فیاض احمد سلہریا، فلک شیر وٹو، ملک عبدالرؤف، عابد بھٹی، روحیل منہاس، شگفتہ حسین، روبی عمران، آمنہ خورشید، ڈاکٹر دعا معید اور جنت الائز نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کلب ممبران نے باہمی گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شاہین لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت، فلاحی امور کی انجام دہی اور بے سہارا افراد کی مدد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر کلب کی مزید ترقی اور انسانیت کی خدمت کے لیے دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments