بند دکان میں آتشزدگی ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ روڈ پر رجوعہ چوک کے قریب ایک بند دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کے قریبی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں ضروری سامان کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کے ذریعے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ کو قریبی دکانوں اور عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 چنیوٹ کے مطابق حادثے کے وقت دکان بند تھی، جس کے باعث کوئی جانی نقصان یا شخص زخمی نہیں ہوا۔ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے بڑے حادثے اور مزید مالی نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments