سی ای او میپکو کی رات گئے لائن سٹاف کی چیکنگ
ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے ملتان خانیوال روڈ پر رات گئے بجلی کے فالٹ پر کام کرنے والے پیران غائب سب ڈویژن کے لائن سٹاف کی اچانک چیکنگ کی اور بجلی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔
جنرل منیجر آپریشن انجینئر ملک محمد اشفاق اعوان اور سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن ملتان سرکل ساجد حسین گوندل بھی موجود تھے ۔ حکام نے بتایا کہ بریک ڈاؤن کے باعث فیڈر پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی، جس پر ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن رانا محمد تنویر اور ایس ڈی او پیران غائب سب ڈویژن رانا محمد عمران نے نائٹ شفٹ ٹیمیں فوری فیلڈ میں روانہ کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments