کچہ ترقیاتی پیکیج کے 75 منصوبے شروع ہوں گے :ڈپٹی کمشنر

  کچہ ترقیاتی پیکیج کے 75 منصوبے  شروع ہوں گے :ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیرصدارت کچہ ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع رحیم یار خان میں کچہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد لاگت کے 75 ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ پیکیج میں زراعت، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک، پولیس، سڑکوں، کھیل اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 69 منصوبوں کی منظوری جبکہ 22 کے ٹینڈرز مکمل ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کے آغاز اور تکمیل میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے اور مقررہ ٹائم لائن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...