کرائم فائٹر ارسلان باری ایس ایچ او تھانہ ستیانہ تعینات
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)کرائم فائٹر ارسلان باری نے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او ارسلان باری نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور پولیس پر اعتماد کی بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ستیانہ کے علاقے میں جرائم کے سدباب کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments