چناب نگر میں 2 افراد کا قبول اسلام ختم نبوت پر ایمان لانے کا اعلان

چناب نگر میں 2 افراد کا قبول اسلام   ختم نبوت پر ایمان لانے کا اعلان

چناب نگر (نامہ نگار) محلہ دارالصدر چناب نگر کے رہائشی 45 سالہ عابد علی اور عرفان احمد نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد نے قادیانیت سے تائب ہوکر ختم نبوت پر ایمان لانے کا اعلان کیا اور خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد چناب نگر میں چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی کے ہاتھ پر بیعت کی۔اس موقع پر شرکا کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی جبکہ مذہبی نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ مولانا قاری محمد رفیق نفیسی نے کہا کہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان مسلمان کے عقیدے کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چناب نگر کو ختم نبوت کے حوالے سے مرکز بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...