شہریوں کو جا ن و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ،آئی جی

شہریوں کو جا ن و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ،آئی جی

ڈی آئی جی کے ہمراہ ناکہ Gـ14 کا دورہ ،افسروں سے ملاقات ،چیکنگ سخت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سہیل چودھری کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور ایس ایس پی سکیورٹی/ایڈمن کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اسلام آباد میں امن و امان، سکیورٹی انتظامات، پولیسنگ امور اور شہریوں کو مؤثر و بروقت سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی نے افسران کو پیشہ ورانہ پولیسنگ، مؤثر نگرانی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ و سہولت کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔بعد ازاں آئی جی نے ڈی آئی جی کے ہمراہ ناکہ Gـ14 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

انہیں سکیورٹی صورتحال، ناکہ بندی اور چیکنگ کے عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی جی نے افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے ، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر و باریک بینی سے چیکنگ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ناکہ جات پر مؤثر چیکنگ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے اور مجموعی سکیورٹی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مختلف ڈویژنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد جاری کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...