نجی شعبہ کی شراکت سے صحت سہولیات بہتر بنائینگے ،وزیر صحت
وفاقی آنکولوجی منصوبہ سرکاری اور نجی شعبے کے مؤثر تعاون کی ایک بہترین مثال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال سے عالمی دوا ساز ادارے \\\'روش\\\' کے علاقائی سربراہ نے ملاقات کی، ملاقات میں مریضوں کی جدید اور معیاری ادویات تک رسائی آسان بنانے اور باہمی معاونت کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی آنکولوجی منصوبہ سرکاری اور نجی شعبے کے مؤثر تعاون کی ایک بہترین مثال ہے اور حکومت اس نوعیت کی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ملاقات کے دوران کینسر کے علاج کے ساتھ ساتھ اسپائنل مسکولر ایٹروفی، ہیموفیلیا، ملٹی پل اسکلروسس اور دیگر نایاب بیماریوں کے علاج میں تعاون کے مواقع کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر رجسٹری کے قیام کے لیے قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)، وزارتِ صحت اور روش کے مابین مشترکہ تعاون کو فوری عملی شکل دی جائے تاکہ بیماریوں کا درست ڈیٹا اور علاج کی منصوبہ بندی ممکن ہو سکے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عالمی اداروں اور نجی شعبے کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری قائم کر کے ملک میں جدید علاج و ادویات تک عام آدمی کی رسائی بہتر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments