ڈی آئی جی کاسی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ سکیورٹی ،امن و امان بارے بریفنگ

 ڈی آئی جی کاسی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  سکیورٹی ،امن و امان بارے بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس علی وسیم نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انسدادِ دہشت گردی۔۔۔

 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور جاری تفتیشی و آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ لی ڈی آئی جی کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی، دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم تفتیشی و آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے دہشت گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...