ڈکیتی کے دوران ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

ڈکیتی کے دوران ایک بھائی کو قتل  دوسرے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کے دوران ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او عمران ملک کے مطابق شاہ کوٹ روڈ پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں نے چک نمبر 58 گ ب کی معروف کاروباری شخصیت ملک سخاوت علی کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ ان کے بھائی عاشق حسین کو شدید زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مبینہ مرکزی ملزم ثقلین کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ایس پی جڑانوالہ اختر وینس کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...