14 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کو 25 روز گزر گئے ، بازیاب نہ ہوسکی

14 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کو 25 روز گزر گئے ، بازیاب نہ ہوسکی

اہلخانہ کا وزیراعلیٰ ، آئی جی اور آر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ ٹوبہ روڈ پر چوکی روڑانوالی سے 14 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کو 25 روز گزرنے کے باوجود بچی کی بازیابی نہ ہونے پر اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اہلخانہ کے مطابق 14 سال 8 ماہ کی کمسن بچی 11 ستمبر 2026 کو مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی، جس کے بارے میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں مقدمہ نمبر 1180/26 درج کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں دفعہ 365-B شامل کی گئی ہے ۔اہلخانہ کا الزام ہے کہ ملتان کے ٹک ٹاک پر معروف شخص علی شاہ قریشی اور علی شاہ کے بھائی طاہر اسلام نے بچی کو یہ جھانسہ دے کر ورغلایا کہ اسے پورے ملک میں مشہور اور امیر بنا دیں گے ۔ اہلخانہ کے مطابق اس کے بعد دونوں مسلح ہوکر گاؤں آئے اور گواہوں کے سامنے بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے ۔خاندان کے مطابق بچی کی تلاش کے سلسلے میں پولیس حکام، سائبر کرائم حکام، چائلڈ ہیلپ لائن 1121 اور زینب الرٹ 1099 سے بھی رابطہ کیا گیا، تاہم تاحال بچی بازیاب نہیں ہوسکی۔اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمسن بچی کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی تلاش تیز کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...