چناب نگرشہر میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز قائم
نجی مافیا کی مبینہ طور پر روزانہ ہزاروں روپے وصولی،فوری کارروائی کامطالبہ
چناب نگر (نامہ نگار) شہر کے مختلف مقامات پر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث غیر قانونی رکشہ سٹینڈز قائم ہوگئے ، جہاں سے نجی مافیا مبینہ طور پر روزانہ ہزاروں روپے جگا ٹیکس کے نام پر وصول کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق شہری تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں قائم غیر قانونی رکشہ سٹینڈز سے نجی مافیا کی جانب سے روزانہ ہزاروں روپے اکٹھے کیے جاتے ہیں، جنہیں مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث متعلقہ انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments