دوران عمرہ انتقال کرنیوالے ڈاکٹر خلیل احمد سروہی کی یاد میں قرآن خوانی
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) شورکوٹ کے نواحی علاقے ککی نو کی معروف سماجی شخصیت اور انجمن تاجران ککی نو کے صدر ڈاکٹر خلیل احمد سروہی، جو گزشتہ دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے تھے ،
دورانِ عمرہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے انکے آبائی گاؤں ککی نو میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے حاجی عابد خلیل سروہی کی دستار بندی بھی کی گئی۔ سید ابوبکر شاہ اور حافظ محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انکے لیے مغفرت کی دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکا میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments