عالم دین مولانا میر زاہد خان کی یاد میں محفل حسن قرأت و حمد و نعت

 عالم دین مولانا میر زاہد خان کی  یاد میں محفل حسن قرأت و حمد و نعت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جامعہ فاروق اعظم عیدگاہ میں معروف عالم دین حضرت مولانا میر زاہد خان کی یاد میں محفل حسن قرأت و حمد و نعت کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کی صدارت معروف سماجی و کاروباری شخصیت خان رضی الرحمن خان نے کی، جبکہ شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد طیب، مہتمم جامعہ امدادیہ فیصل آباد، اور مولانا محمد ساجد فاروقی نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے سیرت طیبہ ﷺ، قرآن کریم کی عظمت اور محبت رسول ﷺ کے موضوع پر ایمان افروز بیانات کیے ۔روح پرور محفل میں ملک و بیرون ملک سے تشریف لانے والے نامور قرائے کرام اور ثنا خوانان رسول ﷺ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن پاک حفظ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ کی دستاربندی بھی کی گئی۔ مقررین نے حفاظ کرام، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم و ترویج معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کی دینی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...