چناب نگر: ٹریفک حادثہ راہگیر خاتون سمیت4افراد زخمی
چناب نگر (نامہ نگار) سرگودھا روڈ پر دریائے چناب پل کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل نے راہگیر خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور راہگیر خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments