جڑانوالہ :غلہ وسبزی منڈی میں سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی

جڑانوالہ :غلہ وسبزی منڈی میں سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی

بیوپاریوں اورکاشتکاروں کومشکلات کاسامنا،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا مطالبہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ کی قدیمی غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی کے باعث بیوپاریوں، کاشتکاروں اور زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ رات کے اوقات میں منڈیوں میں اندھیرا چھائے رہنے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں اور آڑھتیوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔کاشتکاروں اور زمینداروں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ قدیمی غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں فوری طور پر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں تاکہ رات کے اوقات میں آنے والے بیوپاریوں اور کاشتکاروں کو سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ منڈیوں میں سایہ دار درخت لگانے کے ساتھ مناسب شیڈز بھی تعمیر کیے جائیں تاکہ شدید گرمی اور دھوپ کے دوران کاشتکاروں، زمینداروں، بیوپاریوں اور مزدوروں کو بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ منڈیوں میں بنیادی سہولیات بہتر بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...